نیویارک …چینی آرٹسٹ نے کاغذ سے ایسے مجسمے ترتیب دئیے کہ حقیقت کا گمان ہونے لگا اور دیکھنے والے بس دیکھتے رہ گئے۔ نیویارک کے بیجنگ اسٹوڈیو میں رکھے مجسمے مٹی یا پتھر سے نہیں تراشے گئے ،نہ ہی اس میں کوئی پلاسٹک استعمال ہوا ہے ، بلکہ
یہ شاہکار ہزاروں سفید کاغذوں کے ٹکڑوں سے ترتیب دئیے گئے ہیں ، جنہیں ایک دوسرے سے چسپاں کرنے کے لیے اسٹک گم کا استعمال کیا گیا ہے۔دس بلاک تک دیوہیکل مجسمے بنانے میں 5 ہزار پیپر شیٹس استعمال ہوئیں، جنہیں بعد میں کٹنگ کرکے خوبصورت اشکا ل دی گئیں۔